سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کا عمران خان کے خلاف 1 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر ،عدالت نے دونوں فریقین کو 22دسمبر کو طلب کر لیا

اتوار 14 دسمبر 2014 08:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2014ء ) سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے پاکستان تحریک انصا ف کے چئیرمین عمران خان کے خلاف 1 ارب روپے کے ہتک عزت ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ۔ دعویٰ راولپنڈی کی ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں دائر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے دونوں فریقین کو 22دسمبر کو طلب کر لیا تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ( ن) کے رہنما اور راولپنڈی اسلام آباد میٹرو پراجیکٹ کے چئیر مین حنیف عباسی نے عمران خان کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج عبدالستار کی عدالت میں دائر درخواست میں یہ موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان نے کنٹینر پر کھٹرے ہو کر مجھ پر منشیات فروشی اور جعلی ادویات کو فروخت کرنے جیسے الزامات لگائے جس سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا لہذا عمران خان کو کسی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر 1 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس جار ی کیا جائے جس پر ایڈیشنل سیشن جج عبدالستار گنگاہ نے دونوں فریقین کو 22 دسمبر کی طلبی کیلئے نوٹس جار ی کر دےئے ۔