قومی ہاکی ٹیم کی روایتی حریف کے خلاف شاندا فتح ، صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم میاں نواز شریف ، چیئرمین سینٹ ، سپیکر قومی اسمبلی ، وفاقی وزراء ، سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے قومی ہاکی ٹیم کو چیپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد ، بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کی جانب سے 25لاکھ روپے انعام کا اعلان

اتوار 14 دسمبر 2014 08:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2014ء ) صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم میاں نواز شریف ، چیئرمین سینٹ ، سپیکر قومی اسمبلی ، وفاقی وزراء ، سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے قومی ہاکی ٹیم کو چیپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد دی ، بحریہ ٹاؤن کے سربرا ہ ملک ریاض نے ٹیم کے لیے 25لاکھ انعام کا ا علان کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی ہاکی ٹیم نے ورلڈ چیمپئنز ہاکی کے سیمی فائنل میں بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی قومی ٹیم کی کامیابی پر صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم میاں نواز شریف ، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، چیئرمین سینٹ سید نیئرحسین بخاری ، ڈپٹی چیئرمین صابر بلوچ سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن ، سینیٹر سحر کامران ، وفاقی و صوبائی وزراء امیر جماعت اسلامی سراج الحق ، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری عوامی نیشنل پارٹی کے اسفند یار ولی سمیت سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے قومی ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی جبکہ بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے ہاکی ٹیم کی تاریخی فتخ پر ٹیم کے لیے پچیس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے ۔