تازہ امریکی پابندیاں، روس کا جوابی اقدام اٹھانے کا اعلا ن،امریکہ پر ماسکو مخالف رویہ اپنانے کا الزام

اتوار 14 دسمبر 2014 08:56

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2014ء)روس امریکہ کی جانب سے عائد کی جانے والی تازہ پابندیوں پر رد عمل ظاہر کرے گا،یہ بات نائب وزیرخارجہ سرگئی ریابکوف نے ہفتہ کے روز کہی،جب امریکی اراکین پارلیمنٹ نے یوکرائن کے بحران کے معاملے پر روس کیخلاف نئی پابندی عائد کرنے کے ایک بل کی منظوری دیدی ہے۔ریابکوف نے ملکی انٹرفیکس نیوزایجنسی کو بتایا کہ بلاشبہ ہم اس اقدام کا جواب دئیے بغیر نہیں رہیں گے۔

(جاری ہے)

ریابکوف نے الزام عائد کیا کہ بل کی منظوری دیکر امریکہ نیروس مخالف موڈ اپنایا ہے جس کے تحت واشنگٹن کو یوکرائن کو مہلک ہتھیاروں کی مد میں فوجی معاونت فراہم کرنے کی اجازت دیدی ہے اور روس کیخلاف تازہ پابندیوں سے متعلق خبردار کیا گیا ہے۔ریابکوف کا کہنا تھا کہ ہمیں بلاشبہ کیپیٹل ہل میں اپنائے جانے والے موڈ کے حوالے سے تشویش لاحق ہے،ہم دیکھ رہے ہیں کہ دونوں ایوانوں نے مذکورہ قانون سازی کی منظوری دی ہے جو کہ روس مخالف رویے کا ایک اور مظاہرہ ہے اور ہم پر فیصلے مسلط کرنے کی کوشش کی گئی ہے،جو کہ ہمارے لئے بالکل ناقابل قبول ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ وزیرخارجہ سرگئی لاروف پیر کو جب روم میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کریں گے تو اس معاملے کو اٹھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :