فیصل آباد میں دو بہنیں آپریشن کے بعد بھائی بن گئے

اتوار 14 دسمبر 2014 08:45

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2014ء)نجی ہسپتال میں دو بہنیں کامیاب آپریشن کے بعد لڑکے بن گئے۔ لڑکیوں کے والد اللہ دتہ نے بتایاکہ اسکی چھ بیٹیاں تھیں جبکہ بیٹا کوئی نہیں تھا۔

(جاری ہے)

بڑی دو بیٹیوں 18سالہ شازیہ جو کہ نہم کی طالبہ اور 15سالہ مہناز جو آٹھویں کی طالبہ ہے کو طبیعت خراب ہونے پر مقامی ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کے اندر ہونے والی جسمانی تبدیلیوں کی نشاندہی کی۔ آپریشن کے نتیجے میں دونوں بہنیں لڑکے بن گئے۔ والدین نے شازیہ کا نام شاہد اور مہناز کا نام احمد رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :