انڈونیشیاء،طوفانی بارش کی وجہ سے پہاڑی تودہ گرگیا،12افرادہلاک ،100لاپتہ

اتوار 14 دسمبر 2014 08:51

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2014ء)طوفانی بارش کی وجہ سے ایک پہاڑی تودہ گرنے کے نتیجے میں کم ازکم 12افراد ہلاک اور قریباً100لاپتہ ہو گئے ہیں ،پہاڑی تودہ گرنے کا یہ واقعہ انڈونیشیاء کے بڑے جزیرے جاوا میں پیش آیا ، یہ بات ایک اہلکار نے ہفتے کو بتائی۔قدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق قومی ادارے نے کہاکہ گزشتہ روز دیر گئے وسطی جاوا کے موضع جمبلونگ میں ایک پہاڑی تودے کی زد میں سینکڑوں مکان آ گئے جس کے بعد سینکڑوں امدادی کارکن مٹی اور ملبہ ہٹا رہے ہیں۔

یہ پہاڑی تودہ اس موضع میں ایک ہل سائٹ کو بہا کر لے گیا اور فرانسیسی خبررساں ادارے مطابق صرف دو مکان باقی بچے ہیں۔ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ راہ گیر ہنگامی کوششوں کا نظارہ کررہے ہیں جبکہ امدادی کارکنوں نے مٹی والے علاقے سے ہاتھوں کے ذریعے زرد رنگ کا ایک باڈی بیگ حوالے کیا ہے۔

(جاری ہے)

ناگہانی آفت کے موقع پر موجود ہنگامی مرکز کے ایک اہلکار نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ فی الحال ہم نے 12لاشیں تلاش کی ہیں ہم 96دیگر کی بھی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں ، اس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

ناگہانی آفت کے ادارے کے ترجمان سوٹوپوپروونگروہو نے کہا کہ یہ بات واضح نہیں ہے کہ جو افراد لاپتہ ہیں آیا وہ پہاڑی تودے کے نیچے دب گئے ہیں یا انہوں نے پناہ لے رکھی ہے ۔ نگروہو نے بتایا کہ زمینی حالات انتہائی ناگفتہ بہ ہیں اور ہمیں پہاڑی تودے سے ڈھکی ہوئی سڑک کو صاف کرنے کے لئے بھاری مشینوں کی ضرورت ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ حالات ابھی بھی غیر مستحکم ہیں اور زیادہ تر امدادی کام ہاتھوں سے کیا جارہا ہے۔

بھاری مشینیں مٹی کو ہٹانے کی کوشش کررہی ہیں جس نے وقوعہ تک رسائی کا رابطہ منقطع کررکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ علاقے میں فون کے سگنل نہیں ہیں جس کی وجہ سے رابطے کی ابتدائی کارروائی کی کوشش مشکل ہو گئی ہیں۔ایجنسی کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے کام میں 200امدادی کارکن اور پانچ سو رضا کار حصے لے رہے ہیں ۔برسات کے موسم میں استوائی انڈونیشیاء میں موسلادھار بارش اور سیلاب کی وجہ سے پہاڑی تودے گرنا معمول کی بات ہے ، ناگہانی آفت کے قومی ادارے نے اندازہ لگایا ہے کہ 250ملین آبادی کا قریباً نصف ان علاقوں میں رہائش پذیر ہے جہاں پہاڑی تودے گرتے رہتے ہیں۔

وسیع و عریض جزیرہ نما انڈونیشیاء کا شمار روئے زمین پر انتہائی ناگہانی آفت والے ممالک میں ہوتا ہے اور وہاں پر اکثر زلزلے آتے ہیں اور آتش فشاں پہاڑ پھٹتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :