پولیو کے مزید7 نئے کیسز سامنے آگئے، رواں سال مجموعی کیسز کی تعداد 283 ہو گئی

اتوار 14 دسمبر 2014 08:40

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2014ء ) ملک میں پولیو کے مزید 7 نئے کیسز سامنے آگئے رواں سال پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 283 ہو گئی متاثرہ بچوں کا تعلق سوات، جنوبی وزیرستان، خیبر ایجنسی سے ہے ذرائع محکمہ صحت کے مطابق رواں سال پولیو کے مزید چار نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جس میں سوات سے تعلق رکھنے والے 16سالہ ریحان،جنوبی وزیرستان کے عید گل،خیبر ایجنسی کے احتشام اور عبدالمتین میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ پشاور سے تعلق رکھنے والے دو بچوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

رواں سال فاٹا سے 172پولیو کیسز جبکہ خیبر پختون خواہ سے 63،سندھ سے 27 ، بلوچستان سے 17اورپنچاب سے3 کیسیز سامنے آئے ہیں جس کے بعد 2014 میں ملک بھرمیں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 283ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :