کینیا کی ٹیم کے شکر گزار ہیں جن کی آمد سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوئی،شہریار خان،کینیا کے خلاف سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں شائقین کرکٹ کی اتنی بڑی تعداد کی آمد متوقع نہیں تھی ، یہ اس حقیقت کی عکاسی بھی کرتا ہے عوام بھی پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں، چیئرمین پی سی بی

اتوار 14 دسمبر 2014 08:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2014ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ کینیا کی ٹیم کے شکر گذار ہیں جن کی آمد سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوئی۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کینیا کے خلاف سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں شائقین کرکٹ کی اتنی بڑی تعداد کی آمد متوقع نہیں تھی ، یہ اس حقیقت کی عکاسی بھی کرتا ہے عوام بھی پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کہ آج کا میچ ملک میں غیرملکی ٹیموں کی آمد کی ابتدا ہے ،مستقبل میں مذید ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی کسی بھی ٹیم کا نام ظاہر کرنا ممکن نہیں جلد ہی اس بارے میں تفصیلات جاری کریں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحا لی کے سلسلہ میں نیپال،بھارت ،کینیا،آئرلینڈ سمیت دیگر ممالک کے سفیروں کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے جو آئیندہ ہونے والے میچز کے دوران قذافی سٹیڈیم مجود ہونگے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کینیا کے در میان ہونے والی سیریز کی تفصیلات اور فوٹیج آئی سی سی کو بجھوائی جائیں گی اور جلد ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ایک نمائیندہ بھی سیریز کو مانیٹر کرنے کے لئے پاکستان آئیگا۔مصباح الحق کی فٹنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دوبئی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق انکی انجری اتنی زیادہ نہیں اور میرے خیال سے وہ تیسرے ایک روزہ میچ میں فٹ ہوکر ٹیم میں کارکردگی دکھائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :