ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں20روپے فی کلو ، 250روپے گھریلو سلنڈراور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1000روپے تک کا بلاجواز اضافہ کر دیا

اتوار 14 دسمبر 2014 08:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2014ء)ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں20روپے فی کلو ، 250روپے گھریلو سلنڈراور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1000روپے تک کا بلاجواز اضافہ کر دیا ہے ،حال ہی میں لوکل ایل پی جی پروڈیوسرز نے ایل پی جی کی قیمت میں 7000روپے فی میٹرک ٹن کمی کی تھی جسکے بعد لوکل ایل پی جی پروڈیوسرز کی قیمت 60000ہزار روپے فی میٹرک ٹن ہوگئی ۔

بین القوامی منڈی میں ایل پی جی کی قیمت 563ڈالر فی میٹرک ٹن ہے جبکہ گزشتہ3ماہ سے لوکل انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت لوکل مارکیٹ سے بھی کم ہے۔ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے بعد کراچی میں ایل پی جی کی فی کلو قیم ت میں120روپے ، گھریلو سلنڈر1390روپے ، لاہور گوجرانوالہ ، گجرات ، فیصل آباد، سیالکوٹ، حید۔

(جاری ہے)

رآباد، سکھر 135روپے فی کلو، 1570روپے گھریلو سلنڈر، میرپور ، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، پشاور، کوہاٹ، بنو 140روپے فی کلو، 1630روپے گھریلو سلنڈر،راولپنڈی، اسلام آباد155روپے فی کلو، 1810روپے گھریلو سلنڈر، مری نتھیا گلی، مظفرآباد، باغ، آزادکشمیر ، فاٹا میں ایل پی جی 160روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر1870روپے تک جا پہنچی ہے ۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن کے چےئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کے نرخوں میں ناجائز اضافہ کر کے ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیاں اوگراقانون اور ایل پی جی پالیسی کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔

اوگرا قانون اور ایل پی جی پالیسی کے مطابق ملک بھر میں گیس کی فی کلو قیمت 95روپے فی کلو ہونی چاہیے۔ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیاں مصنوئی قلت کا ڈرامہ رچا کر ناجائز منافع خوری کر رہی ہیں۔انہوں نے وزیراعظم ، وزارت پیٹرولیم اور اوگرا سے اپیل ہے کہ قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کا فوری نوٹس لیکر ایل پی مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف آپریشن شروع کروایا جائے اور ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کر کے ناجائز منافع خوری کرنیوالی کمپنیوں کے لائسنس فوری طور پر منسوخ کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ایکشن نہ لیا گیا تو آئندہ دنوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ جائے گی

متعلقہ عنوان :