چین:موٹے مرد اور دبلی خواتین مفت کھائیں،چینی ریسٹورنٹ نے موٹے مردوں اور دبلی خواتین کے لئے مضحکہ خیزرعایتی پیشکش متعارف کرادی،مرد گاہکوں کا جتنا وزن بڑھتا جائے گا ان کو اتنی زیادہ رعایت دی جائے گی اور اگر کوئی مرد 140 کلو سے زیادہ وزنی ہے تو وہ مفت میں کھائے گالیکن اس کے برعکس خواتین اسی صورت میں مفت کھا سکتی ہیں اگر ان کا وزن 35 کلو سے کم ہو،ریسٹورنٹ کی شرائط

اتوار 14 دسمبر 2014 08:56

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2014ء)چین میں ایک ریسٹورنٹ میں موٹے مردوں اور دبلی خواتین کو رعایت کی پیشکش کر رہا ہے۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جنوب مغربی چین کے شہر چونگ کنگ میں واقع ناہو ریسٹورنٹ گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لیے یہ پیشکش کر رہا ہے۔ویب سائٹ کے مطابق مرد گاہکوں کا جتنا وزن بڑھتا جائے گا ان کو اتنی زیادہ رعایت دی جائے گی اور اگر کوئی مرد 140 کلو سے زیادہ وزنی ہے تو وہ مفت میں کھائے گا۔

مگر اس کے برعکس خواتین اسی صورت میں مفت کھا سکتی ہیں اگر ان کا وزن 35 کلو سے کم ہو۔

(جاری ہے)

ریسٹورنٹ کے سماجی رابطے کی سائٹ کے پیج پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں گاہکوں کا وزن ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پیج پر یہ پیغام درج ہے ’ناہو ریسٹورنٹ کو پتلے اور موٹے لوگوں کا خیال ہے، اپنے پتلے یا موٹے دوستوں کو لائیں اور مفت میں کھائیں۔موٹے صارفین کو مفت کھانے فراہم کرنے کی اسی طرح کی ایک مضحکہ خیز پیشکش 2010 میں امریکی شہر لاس ویگاس کے ایک ریسٹورنٹ نے کی تھی۔ یہ ریسٹورنٹ 10000 کیلری تک کے برگر بناتا ہے۔سماجی رابطوں کی سائٹوں کے زیادہ تر چینی صارفین کے خیال میں یہ پیشکش دلچسپ ہے۔ مگر ایک صارف کے مطابق عورتوں کے لیے مقرر34.5 کلو وزن کی حد بہت کم ہے۔