نوشہرہ ، دریائے سندھ کے کنارے سے6نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد،مقتولین کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا

اتوار 14 دسمبر 2014 08:36

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2014ء)نوشہرہ میں دریائے سندھ کے کنارے سے6نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں،مقتولین کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے،ایس ایچ او نظام پور محمد سلیم خان کا کہنا ہے کہ انہیں علاقے کے لوگوں سے اطلاع ملی ہے کہ دریائے سندھ کے کنارے نظام پور میں دروازگئی کے مقام پر 6افراد کی لاشیں پڑی ہیں جس پر وہ موقع پر پہنچے اور لاشوں کی شناخت کی تاہم ان لاشوں کی شناخت میں تمام لاشیں باریش ہیں اور انہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے اور ان کی عمریں 40سے45سال کے لگ بھگ ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر نوشہرہ منتقل کردی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :