پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں 16سال بعد فائنل میں پہنچ گیا ،1998ء میں پاکستان نے چیمپنئز ٹرافی حاصل کی تھی،اس وقت پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان شہبازسینئر ٹیم کے کپتان تھے

اتوار 14 دسمبر 2014 08:32

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2014ء)پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں 16سال بعد دوبارہ فائنل میں پہنچ گیا ،1998ء میں پاکستان نے چیمپنئز ٹرافی حاصل کی تھی،اس وقت پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان شہبازسینئر ٹیم کے کپتان تھے،بعد ازاں ٹیم زوال کا باعث بنتی رہی،شہباز سینئر بعد ازاں جرمنی کے ہاکی ٹیم کے کوچ بھی رہے،جو ان دنوں سعودی عرب میں پی آئی اے کے کنٹری منیجر کے عہدہ پر تعینات ہیں۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق پاکستان کو ہاکی میں یہ کامیابی ایک عرصہ کے بعد حاصل ہوئی ہے،قبل ازیں پاکستان ہاکی میں دنیا میں نمایاں مقام حاصل کرچکا ہے جبکہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے شہباز سینئر کے علاوہ اختر رسول ان کے والد ڈاکٹر غلام رسول جو زرعی یونیوسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر بھی رہے ہیں اور گوجرہ سے تعلق رکھنے والے ہاکی کے کھلاڑی چیمپنئز ٹرافی کے فائنل میں ٹرافی حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہاکی کے رول کے وقت پاکستانی ہاکی ٹیم نے 11میں سے9کھلاڑیوں کا تعلق فیصل آباد ڈویژن سے تھا ۔

متعلقہ عنوان :