یوکرین جھڑپیں، اب تک 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے، اقوام متحدہ، کشیدگی کے باعث10 لاکھ کے قریب افراد اپنا گھر بار چھوڑ نے پر مجبور ہوئے، رپورٹ

اتوار 14 دسمبر 2014 08:48

جینوا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2014ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یوکرین میں فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جاری جھڑپوں کے دوران اب تک 4 ہزار 600 کے قریب افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے یوکرین کے تنازع پر ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یوکرین میں فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان اپریل سے شروع ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 4 ہزار 600 کے قریب افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ 10 ہزار کے لگ بھگ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کیمطابق گزشتہ 15 روز کے دوران پرتشدد واقعات میں 300 افراد ہلاک ہوئے جب کہ کشیدگی کے باعث تقریبا 10 لاکھ کے قریب افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی جانب پناہ لینے پر مجبور ہیں جن میں زیادہ تر افراد پڑوسی ممالک میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :