سوئٹزرلینڈ نے200سال پرانا ٹیراکوٹا مجسمہ چین کے حوالے کردیا

اتوار 14 دسمبر 2014 08:56

جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2014ء)سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے گزشتہ روز کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں کسٹم حکام کی جانب سے پکڑے جانے کے بعد قریباً 200قبل از مسیح پورنے ایک ٹیراکوٹا مجسمے کو چینی حکام کے حوالے کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ہان خاندان کے دور کے اس مجسمے کی لمبائی قریباً47سینٹی میٹر (18.5انچ) ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کسی ملازم کا مجسمہ ہے ، یہ بات وزارت ثقافت نے ایک بیان میں بتائی ہے۔

یہ مجسمہ بیسل ملہاؤس ایئرپورٹ میں کسٹمز حکام نے برطانیہ سے بھیجے جانیوالے ایک سامان سے برآمد کیا ہے اور اس پر جنیوا کے قریب کیٹن آف واؤد کا پتہ تحریر ہے ۔وزارت نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں ثقافتی اشیاء کا اعلان کیا جانا چاہیے۔بیان میں کہا گیا ہے چونکہ متذکرہ پارسل میں اس قسم کا اعلان نہیں کیا گیا تھا لہذا اسے ضبط کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :