ملائیشیاء،شوہر کی بیو ی کے ہاتھ اور پاؤں کاٹنے کے بعد خودکشی ،بیوی ہسپتال داخل

پیر 15 دسمبر 2014 07:35

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2014ء)تین بچوں کی ایک ماں ملائیشیاء کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہے،جس کے شوہر نے خود کو پھانسی پر لٹکانے سے قبل گوشت کاٹنے والے چھرے کے ساتھ اس کے ہاتھ اور پاؤں کاٹ دیا تھا۔44سالہ متاثرہ خاتون کا نام دی سٹار اخبار نے کے میناگا کے طورپر بتایا ہے،جسے جمعرات کے روز خوفناک حملے کے بعد جنوبی ریاست جوہر میں کلاوانگ کے ایک ہسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کرایا گیا۔

اینشی بیسار ہجا کلثوم ہسپتال کی ایک سٹاف نرس نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ اس کی حالت اور خطرے سے باہر ہے اور اتوار کی دوپہر کے بعد سے اسے انتہائی نگہداشت یونٹ سے منتقل کرکے جنرل وارڈ میں داخل کرا دیاگیا ہے۔اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس کے 47سالہ بے روزگار خاوند نے حملے کے بعد زہر کھا کر خود کو پھانسی پر لٹکا دیا تھا۔

(جاری ہے)

خاتون کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ تقریباً15سال سے سنگاپور میں ڈش واشر کے طور پر کام کرتی رہی ہے،ایک ہمسائیے نے اخبار کو بتایا کہ خاندان کا انحصار خاتون کی آمدن پر تھا کیونکہ شوہر بے روزگار تھا،وہ صرف ایک ماہ قبل ہی اپنے بچوں اور ساس سے ملنے گھر واپس آئی تھی۔

ہمسایے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جب بھی وہ گھر واپس آتی تھی اس کا خاوند کے ساتھ جھگڑا لگا رہتا تھا،کیونکہ وہ اس پر کسی اور شخص کے ساتھ افےئر کا الزام عائد کرتا تھا جو بعض اوقات اسے سنگاپور سے اپنے گھر واپس بھیجتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں حسد کا عنصر شامل ہوسکتا ہے۔متاثرین خاتون کے بھائی کا کہنا ہے کہ اس کے بچے اس وقت ایک رشتہ دار کے پاس ہیں۔