سیاست میرے لئے جہاد ہے،قوم ظلم کیخلاف آواز اٹھائے،عمران خان، جو معاشرہ ظلم کے خلاف آواز بلند نہیں کرتا وہ ہمیشہ پستا چلاجاتا ہے،انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو دنیا یاد رکھتی ہے اور ان کا نام ہمیشہ زند ہ رہتا ہے،ٹی وی پر اشتہارات چلانے سے عزت نہیں مل سکتی کیونکہ عزت اورذلت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، نمل کالج کے سالانہ کانووکیشن کی تقریب سے خطا ب

پیر 15 دسمبر 2014 06:57

میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ سیاست میرے لیے جہاد ہے، انسان ظلم اورناانصافی کیخلاف کھڑا ہوتا ہے تو معاشرے کا فائدہ ہوتا ہے،قوم ظلم کے خلاف آواز اٹھائے، لوگ ناانصافی کو برداشت نہ کریں،میں پوری قوم کو جگانا چاہتا ہوں ، میانوالی میں نمل کالج کے سالانہ کانووکیشن کے موقع پر طلباء میں ڈگریاں تقسیم کرتے ہوئے انہوں نے کہاہے میرے لیے سب سے بڑا اعزاز ہے کہ میانوالی کے پسماندہ علاقہ میں کالج قائم کیا او رغریب طلباء تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔

نمل نونیورسٹی آکسفورڈ سے بڑی یونیورسٹی ثابت ہوگی ۔نمل کالج دیناکی ایک بڑی تعلیمی درسگاہ بنے گی۔ انہوں نے کہا سیاست میرا مشن ہے جبکہ لوگوں کو تعلیم فراہم کرنا اس سے ایک بڑاکام ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے فیکلٹی کالج ممبران اور طلباء کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا ظلم کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے کیونکہ جو معاشرہ ظلم کے خلاف آواز بلند نہیں کرتا وہ ہمیشہ پستا چلاجاتا ہے ۔

ہمارے معاشرے میں تعلیم کے تین نظام نے غریب اور امیر میں فرق پیدا کردیا ہے ۔ غریب تعلیم حاصل نہیں کرسکتاجبکہ امیر آدمی پیسہ خرچ کرکے دیگر ملکوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے چلے جاتے ہیں ۔ پاکستان میں نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ۔نوجوان نسل کو صرف راہنمائی کی ضرورت ہے ۔ عمران خان نے کہاآج کالج میں کانووکیشن کے موقع پر بہت خوشی ہورہی ہے کہ میانوالی کا وہ علاقہ جہان پہلے ویرانی تھی آج یہاں پر ایک اعلی تعلیم کی درسگاہ قائم ہو چکی ہے ۔

انہوں نے کہا کوشش کرنی چاہیے کوئی چیز ناممکن نہیں ہے ۔ عمران خان نے کہا پوری دنیا میں سفرکیا اور پیسہ بھی کمایا لیکن جو خوشی غریبوں اور ملک کے لیے کام کرکے ملتی ہے وہ پیسہ سے نہیں ملتی ۔ بانی پاکستان قائد اعظم نے ساری زندگی ملک کے لیے کام کیا اور اپنے ذات کے لیے کچھ نہ کیا ۔ انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو دنیا یاد رکھتی ہے اور ان کا نام ہمیشہ زند ہ رہتا ہے۔ انہوں نے کہا ٹی وی پر اشتہارات چلانے سے عزت نہیں مل سکتی کیونکہ عزت اورذلت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔

متعلقہ عنوان :