تیسر ا و ن ڈے، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 147 رنز سے شکست دے دی، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، شاید افریدی کے 26 گیندوں پر برق رفتار 55 رنز ، اوپنر احمد شہزاد کی شاندار بلے بازی،112 گیندوں پر 113 رنز جوڑے، مین آف دی میچ قرار، پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں کیویز ٹیم 217 رنز پر ڈ ھیر، پاکستان کو سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل

پیر 15 دسمبر 2014 06:54

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2014ء) تیسرے ون ڈے میں پاکستانی شاہینوں نے نیوزی لینڈ کو 147 رنز سے شکست دے کر 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔ اوپنر احمد شہزاد کی شاندار بلے بازی،112 گیندوں پر 113 رنز جوڑے، مین آف دی میچ قرار پائے۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز بنائے، اوپنرز محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اورمین آف دی میچ قرارپائے اور 63 رنز کی شراکت قائم کی تاہم حفیظ 33 رنز بنا کر کورے اینڈرسن کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آوٴٹ ہوگئے، محمد حفیظ کے آوٴٹ ہونے کے بعد احمد شہزاد کا ساتھ دینے یونس خان کریز پر آئے اور دونوں کھلاڑیوں کا ساتھ 133 کے مجموعے تک رہا، یونس خان 35 رنز بنا کر نیتھن میک کولم کی گیند پر کیچ آوٴٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

احمد شہزاد نے اپنی جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی اور 112 گیندوں پر اپنی شاندار سنچری مکمل کی تاہم 113 رنز بنا کر میٹ ہنری کی گیند پر کیچ آوٴٹ ہوگئے۔پاکستان کے چوتھے آوٴٹ ہونے والے کھلاڑی اسد شفیق تھے جو 23 رنز بنا کر میٹ ہنری کی بال پر بولڈ ہوئے، اسد شفیق کے آوٴٹ ہونے کے بعد کپتان شاہد آفریدی کریز پر آئے اور اپنے جارحانہ انداز کی بدولت پاکستان کے اسکور کو آگے بڑھاتے ہوئے صرف 26 گیندوں پر برق رفتار 55 رنز بنانے کے بعد آوٴٹ ہوئے، دیگر کھلاڑیوں میں حارث سہیل 39 اور عمر اکمل بغیر کوئی رن بنائے آوٴٹ ہوئے جبکہ سرفراز احمد 30 اور سہیل تنویر 17 بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 3 جبکہ مچل میک کلینگھن، کورے اینڈرسن اور نیتھن میک کولم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔نیوزی لینڈ نے 365 رنز کا مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کے لئے بیٹنگ کا آغاز کیا تو وقفے وقفے سے اس کی وکٹیں گرتی رہیں اور پوری ٹیم 39ویں اوور میں 217 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :