بھوونیشور،جرمنی نے پاکستان کو میں 2-0سے شکست دیکرچیمپئن ٹرافی جیت لی ،پاکستان نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا

پیر 15 دسمبر 2014 06:54

بھوونیشور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2014ء)جرمنی نے چیمپیئنرٹرافی کے فائنل میں پاکستان کو میں 2-0سے شکست دیکرچیمپئن ٹرافی جیت لی ،پاکستان نے چاندی کا نمغہ حاصل کرلیا ،بھارت کے شہربھوونیشورمیں کھیلی جانے والی 35ویں چیمپئنزٹرافی کے فائنل میں دونوں ٹیموں نے شروع میں محتاط اندازمیں کھیل کاآغازکیا،پہلے کوارٹرمیں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں ،دوسرے کواٹرکے 18ویں منٹ میں جرمنی کے کراسٹوفڑسلے نے گول کرکے برتری حاصل کی ،تیسرے کوارٹرمیں بھی کوئی ٹیم گول نہ کرسکی ،چوتھے کوارٹرکے آخری لمحات نے جرمنی نے گول کرکے میچ 2-0سے جیتنے کے ساتھ گولڈمیڈل حاصل کیااور7ویں مرتبہ چیمپئن ٹرافی کاچیمپئن بننے کااعزازحاصل کرلیا،پاکستانی ٹیم نے چاندی کاجبکہ آسٹریلیانے کانسی کاتمغہ حاصل کیا،پاکستان کے 16برس کے انتظارکے بعدفائنل نہ جیت سکا،یادرہے کہ فائنل سے کچھ گھنٹے قبل پاکستان کے 2کھلاڑیوں پرانٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے جشن منانے پرپابندی لگادی تھی

متعلقہ عنوان :