سانحہ فیصل آباد میں اہم ملزمان الیاس عرف طوطی ایک بار پھر پولیس کوچکمادیکرفرارہونے میں کامیاب،دوساتھی گرفتار کرلئے گئے

پیر 15 دسمبر 2014 07:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2014ء)سانحہ فیصل آباد میں اہم ملزمان الیاس عرف طوطی اتوار کو بھی پولیس کوچکمادیکرفرارہونے میں کامیاب ہوگیا،جبکہ پولیس نے ملزم الیاس عرف طوطی کے دیگردوساتھیوں رمضان ،صابرکوگرفتارکرلیاہے۔خبر رساں ادارے کواطلاع کے مطابق ملزم الیاس کاتعلق کالعدم مذہبی تنظیم سے ہے ،جبکہ اس کاساتھی عمران چندروزقبل بلوچنی کے علاقہ سے اپنے دیگردوساتھیوں کے ہمراہ گرفتارہوچکاہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء اس معاملے کی تحقیقات کیلئے ایک جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے ،جس کے سربراہ ایس ایس پی ریجن فیصل آباد انوسٹی گیشن الطاف گوندل کوسربراہ مقررکیاگیاہے ،یہ کمیٹی آئندہ چندروزمیں اپنی رپورٹ وزیراعلیٰ کوپیش کریگی ،خبر رساں ادارے کومعلوم ہواہے کہ اس واقع میں غفلت برتنے پرمتعلقہ علاقے کے ایس پی ،ڈی ایس پی ،ڈی سی اوفیصل آبادنورالامین مینگل جواس مقدمہ کی ایف آئی آرمیں ملزم ہیں وہ فیصل آبادسے تبدیل کرنے کافیصلہ کیاہے جس پرآئندہ چندیوم میں عملدرآمدہوجائیگا،8دسمبرکوہونے والے سانحہ فیصل آبادمیں تحریک انصاف کے کارکنوں پرفائرنگ کرنے اورانہیں تشددکانشانہ بنانے کے الزام میں فیصل آبادپولیس اب تک بیس سے زائدافرادکوتصاویرکے ذریعے اورنادراکی مددسے گرفتارکرچکی ہے جبکہ مقتول حق نوازکے بھائی عطاء محمدخان ولدملتان خان نے جن مسلم لیگی کارکنوں پرفائرنگ کرکے حق نوازکوقتل کرنے کاالزام عائدکیاتھاوہ گرفتارہونے والے اورتصاویرمیں فائرنگ کرنے والے ملزموں کے ساتھ ان کاکوئی تعلق نہیں ہے ،جس تصویرمیں ملزم کی فائرنگ سے حق نوازکوگولی کانشانہ بنایاگیاہے وہ تصویرنادرانے الیاس عرف طوطی ولدمحمدطفیل چک نمبر540گ ب تاندلیہ والاکارہائشی ہے اوراس کاتعلق کالعدم مذہبی تنظیم سے بتایاجاتاہے جس کی گرفتاری اورنشاندہی کرنے پرحکومت نے پچاس لاکھ کاانعام رکھاتھا،مزیدمعلوم ہواہے کہ پولیس اوردیگرخفیہ ایجنسیاں اب تک اس مقدمے کے اہم ملزمان کوگرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کرکے پوچھ گچھ کررہی ہیں

متعلقہ عنوان :