بھارتی ہاکی ٹیم کی اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے ایک اور رسوائی ، پاکستان سے سیمی فائنل ہارنے کے بعد تیسری پوزیشن کیلئے آسٹریلیا سے میچ ہار گئی ، بھارتی ٹیم کا ایک بار پھر مہمانوں سے بدتمیزی کا مظاہرہ ، میچ کے آخری لمحات میں بھارتی کھلاڑی آسٹریلوی کھلاڑیوں سے لڑ پڑے‘ بھارتی کھلاڑیوں کے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو دھکے، آسٹریلیا نے بھارت کو 2-1 شکست دیکر چیمپئن ٹرافی میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

پیر 15 دسمبر 2014 06:56

بھونیشور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2014ء) بھارتی ہاکی ٹیم کی اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے ایک اور رسوائی ، پاکستان سے سیمی فائنل ہارنے کے بعد تیسری پوزیشن کیلئے آسٹریلیا سے میچ بھی ہار گئی ، بھارتی ٹیم کا ایک بار پھر مہمانوں سے بدتمیزی کا مظاہرہ ، میچ کے آخری لمحات میں بھارتی کھلاڑی آسٹریلوی کھلاڑیوں سے لڑ پڑے‘ بھارتی کھلاڑیوں کے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو دھکے ، آسٹریلیا نے بھارت کو 2-1 شکست دیکر چیمپئن ٹرافی میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی ۔

اتوار کو بھارت نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن پر دباؤ ڈال کر فائنل میچ کیلئے پاکستان کے دو کھلاڑی معطل کرادئیے لیکن چند گھنٹے بعد ہی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا۔ آسٹریلیا کیخلاف تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں شکست خوردہ بھارتی کھلاڑی زیادہ دیر تک اپنے اوپر قابو نہ رکھ سکے اور آسٹریلوی کھلاڑیوں سے الجھ پڑے۔

(جاری ہے)

بھارتی کھلاڑی سنیل نے آسٹریلوی کھلاڑی کو گراؤنڈ میں دھکے مارنے شروع کردئیے جس سے بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا۔

سابق اولمپئن سمیع اللہ‘ حسن سردار اور دیگر ہاکی کھلاڑیوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سے سوال کیا ہے کہ کیا بھارت کی بدمعاشی کا بھی نوٹس لیا جائے گا۔ بھارت اس مرتبہ بھی ہمیشہ کی طرح بری الذمہ ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ تیسری پوزیشن کے میچ میں بھی بھارتی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور آسٹریلیا کی ٹیم نے ہوم کراؤڈ کے سامنے بھارت کو 2-1 سے شکست دے دی۔