عمران خان کیخلاف ہتک عزت کادعویٰ،جسٹس افتخار چوہدری کا غیر ملکی فرم کی خدمات حاصل کئے جانے کا بھی امکان

پیر 15 دسمبر 2014 07:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2014ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کے دعوے میں تاخیر ہونے پر اپنے وکلاء کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

رواں ہفتے مقدمہ درج نہ کرایا گیا تو ہتک عزت کے دعوے کیلئے غیر ملکی فرم کی خدمات حاصل کئے جانے کا بھی امکان ہے ۔ ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے وکلاء کی جانب سے تاحال مقدمہ درج نہ کرانے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ رواں ہفتے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کرادیا جائے بصورت دیگر وکلاء کی ٹیم تبدیل کردی جائے گی۔