این اے122،انکوائری کمیشن آج تھیلے کھولے گا

پیر 15 دسمبر 2014 07:04

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2014ء ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے تھیلے کھولنے کیلئے انکوائری کمیشن کا اجلاس آج پیر کو ہوگا جس میں ریٹرننگ افسران کے علاوہ الیکشن کمیشن کے نمائندے اور دیگر فریقین شریک ہوں گے کمیشن نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج پیر کو ڈی سی او آفس کے نادر ہال میں طلب کیا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب لاہور کے حلقہ پی پی 148 سے شکست کھانے والے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری اختر رسول نے بھی الیکشن ریکارڈ کے معائنے کے عمل میں شمولیت کیلئے الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کردی ہے