ملک بھر میں موسم شدید سرد، ہلکی بارش و برفباری کا امکان ،کوئٹہ ، قلات اور دیگر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ،درجہ حرارت میں مسلسل کمی ، قلات میں منفی 7.5 ہوگیا ، گیس پریشر میں کمی سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں،پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش کی توقع،گلگت بلتستان میں غذر،استور اور ہنزہ نگر کے پہاڑوں میں گزشتہ روز کی برفباری کے بعد موسم سرد ہوگیا

پیر 15 دسمبر 2014 07:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2014ء) ملک بھر میں موسم سرد اور خشک ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مری اور گلیات میں ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش کی توقع ہے۔گلگت بلتستان میں غذر،استور اور ہنزہ نگر کے پہاڑوں میں گزشتہ روز کی برفباری کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے ،ہنزہ نگر میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے۔

سندھ اور پنجاب میں موسم سرد ہونے کی وجہ سے گرم مشروبات اور خشک میوا جات کی طلب بڑھ گئی ہے۔کوئٹہ ، قلات اور دیگر سردی شدت میں اضافہ ہوگیا ، درجہ حرارت روز بروز گرنے لگا ، گیس پریشر کی کمی کے باعث شہری سردی میں پریشان ہیں۔ محمکہ موسمیات کے مطابق قلات میں کم از کم درجہ حرارت منفی 7.5، کوئٹہ میں منفی 6.5، دالبندین میں منفی 3 ، ڑوب اور پنجگور میں صفر اعشاریہ 5، نوکنڈی میں 2، خضدار میں 3، لسبیلہ اور بارکھان میں 5، جیونی میں 11، گوادر میں 10.5، پسنی 8.5، اور سبی میں 8 درجے سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ، اگلے 24 گھنٹوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے ، سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں گیس پریشر میں کمی ہونے سے شہریوں کو مشکلات کاسامناہے بلوچستان کے شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں سردی کی وجہ سے موسمی امراض میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور، گوجرانوالہ،مالاکنڈ ،ہزارہ پشاور،راولپنڈی ڈویڑن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کچھ مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ملک کے دیگرحصوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ مری اور گلیات میں کہیں کہیں ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔درجہ حرارت میں مسلسل کمی ، قلات میں منفی 7.5 ہوگیا ، گیس پریشر میں کمی سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں