سرتاپا حجاب میں ملبوس مسلم خواتین کا مقابلہ حسن،تیونس کی دوشیزہ فاطمہ بن غفراش ملکہ حسن قرار، پاکستان سے اس مقابلے میں کسی نے حصہ نہیں لیا

پیر 15 دسمبر 2014 07:33

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2014ء ) اسلامی دنیا کا انوکھا مقابلہ حسن، مس ورلڈ مسلمہ مقابلے میں شریک تمام خواتین سر تا پا حجاب میں ملبوس ، مقابلہ حسن شمالی افریقہ کے عرب ملک تیونس کی دوشیزہ فاطمہ بن غفراش نے جیت کر دنیائے اسلام کی ملکہ حسن قرار پائی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس مقابلے میں 18 مسلم ممالک کی 18سے 27برس کی 25 دوشیزاؤں نے حصہ لیا جن میں چار امیدوار کا تعلق تین عرب ممالک سے تھا انڈونیشیا میں ہونے والے یہ اپنی نوعیت کا چوتھا سالانہ مقابلہ تھا اس مقابلہ حسن میں شام ، عراق ، مصر ، ملائیشیا ، فلسطین ، تیونس ، ایران ترکی ، جنوبی افریقہ ، ہالینڈ ، کینیڈا ، امریکہ ، جرمنی ، نائیجیریا ، بنگلہ دیش ، بھارت ، سنگاپور ، برطانیہ ، ٹرینڈاڈ ٹوباگو کے ممالک کی دوشیزوں نے حصہ لیا جبکہ پاکستان نے اس مقابلے میں حصہ نہیں لیا

متعلقہ عنوان :