امریکا، سیلفی کو تھری ڈی ماڈل بنانے والی ایپ تیار

بدھ 29 اپریل 2015 08:17

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 اپریل۔2015ء) کیا آپ اپنی سیلفی لینے کے بعد خود کو موٹرسائیکل پر بیٹھے یا گٹار بجاتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں تو پھر ایپل فون کے لیے مفت میں دستیاب یہ ایپ آزمائیں جو آپ کی سیلفی کو ایک کلک پر تھری ڈی ماڈل میں تبدیل کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اس ایپ کے ذریعے آپ کی عام سیلفی تصویر تھری ڈی ماڈل میں تبدیل ہوجاتی ہے اس کے لیے بس آپ اپنی تصویر ایپ میں شامل کریں اور کسی بھی اچھی جگہ کے پس منظر کو اضافہ کریں یہی نہیں آپ اپنی تصویر کو نہ صرف کسی ماڈل کے کپڑے بھی پہنا سکتے ہیں بلکہ خود کو موٹرسائیکل پر بھی بٹھا کرسکتے ہیں۔

تصویر کو تھری ڈی بنانے والی یہ چینی ایپ انسٹال ہونے کے بعد مائی آئیڈل کے نام سے دکھائی دیتی ہے تاہم چینی ایپ ہونے کے باوجود اس میں انگریزی زبان کی سہولت موجود ہے اس پر ویڈیو اور تصاویر محفوظ کرکے فیس بک، انسٹاگرام اور ٹویٹر پر شیئر کی جاسکتی ہیں۔ آئی ٹیون اسٹور پر اس ایپ کا نام Xiao Ou Wo De3d Meng Ou ہے جو 70 میگابائٹس کی ہے اور مفت میں ڈاوٴن لوڈ کی جاسکتی ہے۔