جمشید دستی نے اپنے حلقے مظفر گڑھ میں پنجاب حکومت کے مقابلے پر میٹرو بس چلانے کا فیصلہ کر لیا

بدھ 29 اپریل 2015 07:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 اپریل۔2015ء) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے اپنے حلقے مظفر گڑھ میں پنجاب حکومت کے مقابلے پر میٹرو بس چلانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب کے علاقوں کو جس طرح نظر انداز کیا اس کا فیصلہ آئندہ الیکشن میں واضع ہو جائے گا۔ وزیراعلیٰ کے مطابق پنجاب صرف لاہور‘ فیصل آباد‘ ملتان اور راولپنڈی تک محدود ہے۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی محرومی کو ختم کرنے کے لئے براہ راست وزیراعلیٰ سے مقابلہ کرونگا۔ میں نے اپنے حلقے میں عوام کی سہولت کے لئے فری ٹرانسپورٹ کا اہتمام کر رکھا ہے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کے میٹرو بس منصوبے کے مقابلے میں اپنے حلقے میں میٹرو بس چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تمام تر اخراجات اپنی جیب سے ادا کرونگا۔