مظفرگڑھ،بیوہ سے شادی جرم بن گیا، پنچائیت کا بیٹیوں کو ونی کرنیکا حکم

بدھ 29 اپریل 2015 08:07

مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 اپریل۔2015ء)مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں بیوہ سے شادی کرنا جرم بن گیا۔ پنچایت نے شادی کرنے والے شخص کی پہلی بیوی سے کم سن بیٹیوں کو ونی کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تحصیل علی پور کی بستی موٹن والہ کے رہائشی محمد اسلم نے بیوہ رضیہ بی بی سے عدالت کے ذریعے شادی کی جس کی پاداش میں قتل کی دھمکیاں ملنے پر دونوں دو سال روپوش رہے۔ بعد ازاں گھر واپس آئے تو سابق کونسلر عبدالحمید اور بخت علی کی سربراہی میں پنچایت نے ،،،اسلم کی پہلی بیوی سے 7 سالہ بیٹی ثمینہ اور چھ سالہ اقراء کو ونی کرتے ہوئے عبدالعزیز اور محمد حنیف کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلم ، رضیہ بی بی اور اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔