بالٹی مور میں فسادات،ہنگامی حالت نافذ کردی گئی

بدھ 29 اپریل 2015 08:18

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 اپریل۔2015ء)امریکی ریاست میری لینڈ کے گورنر نے گزشتہ روز بالٹیمور میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کردیا اور شہر میں فسادات پھوٹ پڑنے کے بعد نیشنل گارڈز کے عسکری اہلکاروں کو متحرک کردیا۔

(جاری ہے)

گورنر لیری ہوگن نے ایک سیاہ فام ، جو کہ پولیس کی حراست میں ہلاک ہو گیا تھا، کی آخری رسومات کے بعد ہجوم کا پولیس کے ساتھ تصادم ، گشتی گاڑیوں کو نشانہ بنانے اور کاروباری جگہوں کو لوٹنے کے بعد حکم جاری کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :