عدالت کا مزیدمہلت دینے سے انکار ،اعظم سواتی کو کل عدالت میں پیش ہونے کا حکم

بدھ 29 اپریل 2015 07:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 اپریل۔2015ء) اعظم سواتی کو کل عدالت میں پیش ہونے کا حکم‘ عدالت نے زیادہ مہلت دینے سے انکار۔ ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد کے جج شاہ رخ ارجمند نے ہتک عزت کیس میں کل جمعرات کو اعظم سواتی کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اعظم سواتی کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیوں نہیں پیش ہوئے۔ اس پر اعظم سواتی کے وکیل مصباح المصطفیٰ نے کہا کہ انہوں نے اعظم خان ہوتی کی خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے تھے اس لئے نہیں آسکے۔ جس پر جسٹس شاہ رخ ارجمند نے اعظم سواتی کو 30 اپریل کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔