زمبابوے کے خلاف آئندہ ماہ ہوم سیریز میں ہیڈ کوچ وقار یونس کو آرام دینے کی تجویز، سیریز میں سلیکٹر کبیر خان کو کوچنگ کے فرائض دیئے جاسکتے ہیں، ایسا ہوا تو وقار یونس باہر بیٹھ کر اپنی غلطیوں کی نشاندہی کریں گے

بدھ 29 اپریل 2015 07:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 اپریل۔2015ء) زمبابوے کے خلاف آئندہ ماہ ہوم سیریز میں ہیڈ کوچ وقار یونس کو آرام دینے کی تجویز دے دی گئی۔زمبابوے کی ٹیم آئندہ ماہ تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان کا دورہ کرے گی، بیک ٹو بیک سیریز میں ناکامی کے بعد ہیڈ کوچ وقار یونس کو زمبابوے کے خلاف سیریز کے لئے آرام دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سیریز میں سلیکٹر کبیر خان کو کوچنگ کے فرائض دیئے جاسکتے ہیں، ایسا ہوا تو وقار یونس باہر بیٹھ کر اپنی غلطیوں کی نشاندہی کریں گے۔ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ وقار یونس بنگلہ دیش سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے کے بعد عہدہ چھوڑنے کی مشروط پیش کش کرچکے ہیں۔یاد رہے کہ وقار یونس کی کوچنگ میں پاکستان مسلسل پانچ ون ڈے سیریز ہار چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :