بغداد میں کاروباری مقامات میں کار بم دھماکے،9 افراد ہلاک، 30سے زائد زخمی ، بدکاری کے جرم میں دو افراد کو سنگسار کردیا گیا ،داعش

بدھ 29 اپریل 2015 08:18

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 اپریل۔2015ء)عراقی دارالحکومت میں دو کاروباری مقامات میں کار بم دھماکوں کے باعث کم ازکم 9افراد ہلاک اور 30سے زائد زخمی ہو گئے ، یہ بات گزشتہ روز طبی اور سکیورٹی حکام نے بتائی۔ایک بم دھماکہ مغربی بغداد کے علاقے منصور میں جبکہ دوسرا دارالحکومت کے جنوب میں عامل میں ہوا ۔بغداد میں بم دھماکے اور فائرنگ روز مرہ کے واقعات ہیں ، تاہم گزشتہ جون میں داعش کے ایک بڑے حملے کے بعد سے ان میں کمی آئی ہے جب انہوں نے دارالحکومت کے شمال اور مغربی علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا۔

عراقی سکیورٹی فورسز نے باغیوں سے ان علاقوں کا قبضہ چھڑانے کی بھاری قیمت چکائی ہے۔تاہم ابھی بھی دو بڑے صوبوں نائنویہہ اور انبار کا کنٹرول باغیوں کے ہاتھ میں ہے۔ دریں اثناء داعش باغی گروپ نے کہا ہے کہ شمالی عراقی صوبہ نائنویہہ میں بدکاری کے جرم میں دو افراد کو سنگسار کیا گیا ہے ، اس کے بارے میں یکے بعد دیگر اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔

(جاری ہے)

29 اپریل۔2015ء تصاویر جاری کی گئی ہیں ۔ایک شخص کو آدمیوں کے ایک گروپ کے سامنے آنکھوں پر پٹی بندھے ہوئے گھٹنوں کے بل جھکے ہوئے دکھایا گیا ہے جو اس کے مر کر زمین پر گرنے تک اس پر بڑے بڑے پتھر مارے جارہے ہیں جبکہ اس کے سر سے خون بہہ رہا ہے۔ایک دوسرے شخص کو بھی اسی طرح دکھایا گیا ہے جبکہ بچوں کے ایک گروپ سمیت بڑی تعداد میں لوگ اسے دیکھ رہے ہیں۔یہ واضح نہیں ہو سکا کہ انہیں سنگسار کیا گیا جبکہ تصویر کی حقیقت کی فوری تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔داعش باغیوں نے عراق میں سرقلم کرنے کی ویڈیو ، پھانسیوں، ریپ اور اس جیسے متعدد سفاک اقدامات شام سے ملحقہ عراقی علاقوں کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد کیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :