کولمبیا کی عالمی ملکہ حسن کا فارک باغیوں سے ملاقات سے انکار،میں نہیں سمجھتی یہ ملاقات امن مذاکرات کیلئے کسی طرح مددگار ہوگی، پاؤلینا ویگا

بدھ 29 اپریل 2015 08:19

بگوٹا ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 اپریل۔2015ء)کولمبیا کی عالمی ملکہ حسن نے کولمبیا کے فارک بائیں بازو کے باغیوں کے ساتھ ملاقات کی دعوت کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے جو کہ لاطینی امریکہ کی قدیم ترین مزاحمت جاری رکھے ہوئے تھے۔پاؤلینا ویگا،جنہیں جنوری میں مس یونیورس کا تاج پہنایا گیا،کا کہنا تھا کہ وہ نہیں سمجھتی کہ اس قسم کی ملاقات سے گوریلا باغیوں کے حکومت کے ساتھ امن مذاکرات میں کسی قسم کی مدد ملے گی۔

ویگا مس یونیورس ٹائٹل کی 63سالہ تاریخ میں یہ تاج اپنے سر پر سجانے والی صرف دوسری کولمبین خاتون ہیں۔بائیں بازو کے انقلابی آرمڈ فورسز آف کولمبیا کے 2012ء سے ہوانا میں بگوٹا حکومت کے ساتھ امن مذاکرات ہورہے ہیں۔تنازعہ نصف صدی سے چلا آرہا ہے،فروری میں فارک نے ویگا سے کہا تھا کہ وہ امن عمل سے متعلق بات چیت کیلئے ہوانا آئیں،تاہم گزشتہ روز بگوٹا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ویگا کا کہنا تھا کہ وہ دعوت کو مسترد کرتی ہیں اور کہا کہ وہ نہیں سمجھتی ہیں کہ ایسی ملاقات کسی لحاظ سے مددگار ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

ویگا نے کہا کہ ان سے صرف بات کرنے سے اور مجھے بتانے سے کہ چیزیں کیسے جارہی ہیں ،میں نہیں سمجھتی کہ یہ امن عمل سے مطابقت رکھنے والی کوئی چیز ہے۔وہ صدر جوان مینوئل سانتوس کے ساتھ اپنے دورہ کولمبیا کے موقع پر ملاقات کیلئے بگوٹا میں تھیں۔

متعلقہ عنوان :