11مئی تک نیاگورنرپنجاب مقررکیاجائیگا، لسانی طبقاتی بنیادپرصوبے نہیں بننے چاہئیں، زعیم قادری

بدھ 29 اپریل 2015 07:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 اپریل۔2015ء)ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری نے کہاکہ 11مئی تک نیاگورنرپنجاب مقررکیاجائیگا،لسانی طبقاتی بنیادپرصوبے نہیں بننے چاہئیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سابق گورنردھرنے کی نذرہوگئے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم میاں محمدنوازشریف تمام فیصلے میرٹ پرکرتے ہیں ،گورنروفاق کانمائندہ ہوتاہے اس کاتقررجلدان کردیاجائیگا،دانش سکول پرتنقیدکرنے سے پہلے عمران خان اپنی کارکردگی پربھی نظرڈالیں ۔پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ میں تعلیم کیلئے کوئی کام نہیں کیا

متعلقہ عنوان :