امریکہ بارودی سرنگوں کی صفائی کیلئے دو برسوں میں 5 ملین ڈالر فراہم کرے گا ،کولمبئین نائب وزیرخارجہ

بدھ 29 اپریل 2015 08:17

بگوٹا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 اپریل۔2015ء) امریکہ کولمبیا میں آئندہ دو برسوں میں بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کی سرگرمیوں کے لئے پانچ ملین ڈالر فراہم کرے گا ، یہ بات حکام نے گزشتہ روز بتائی ،کولمبیا فارک چھاپہ ماروں کے ساتھ تاریخی امن معاہدہ طے کرنے کیلئے کوشاں ہے۔نائب وزیرخارجہ انتونی بلنکن نے یہ اعلان اس دورے کے بعد کیا جس میں کولمبیا کی وزیرخارجہ ماریہ انجیلا ہولگوئن کے ساتھ مذاکرات بھی شامل ہیں ۔

بلنکن نے کہا کہ یہ بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کے لئے سویلین اور فوجی کارروائی کے لئے دی جانیوالی پانچ ملین ڈالر کی اضافی امداد ہے ، اس طرح 2006ء کے بعد دی جانیوالی امداد21ملین ہو گئی ہے۔حکومت کولمبیا اور کولمبیا کی انقلابی مسلح فورسز پانچ دہائیوں سے جاری جنگ کے خاتمے کے لئے ، جس میں دو لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ، نومبر2012ء سے ہوانا میں مذاکرات کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

امسال مذاکرات کاروں کے درمیان بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کے بارے میں ایک معاہدہ طے پا گیا جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے اس پر آئندہ چند ہفتوں میں عملدرآمد شروع کردیا جائے گا ۔باور کیا جاتا ہے کہ یہ عمل فوج کے جوان باغی اور ناروے کی ایک این جی او شروع کرے گی ۔کولمبیا میں بارودی سرنگوں کی وجہ سے 2ہزار افراد ہلاک اور 9ہزار زخمی ہو گئے ، یہ تعداد افغانستان کے بعد بارودی سرنگوں کے نتیجے میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد سے دوسری سب سے بڑی تعداد ہے۔

بلنکن نے کہا کہ امریکہ کو زیادہ خوشحال ، زیادہ محفوظ اور زیادہ منصفانہ ملک کی تعمیر کے سلسلے میں کولمبیا کا پارٹنر ہونے پر فخر ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم امن و مصالحت کے حصول کے لئے کولمبیا کی انتھک کوششوں کے لئے اپنی حمایت کو وسیع اور توسیع دینے کے خواہاں ہیں ۔اس سلسلے کے پھلوں کا پہلا پھل بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کے بارے میں معاہدہ ہے۔

متعلقہ عنوان :