سابق کرکٹر گریگ لوریج نیوزی لینڈ کے امیر ترین شخص، نیوزی لینڈ کی مشہور پراپرٹی کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کے امیر ترین شخص ہیں ان کے کل اثاثے40 ملین امریکی ڈالرز ہیں

بدھ 29 اپریل 2015 07:43

ولنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 اپریل۔2015ء)نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر گریگ لوریج 1996 میں کیریئر کے پہلے ٹیسٹ میں زخمی ہو گئے تھے کرکٹ چھوڑی ,کاروبار کیا اور اب نیوزی لینڈ کے امیر ترین شخص میں سے ایک ہیں گریگ لوریج نے 1996 میں زمبابوے کے خلاف لیگ اسپنر کی حیثیت سے پہلا ٹیسٹ کھیلا۔

(جاری ہے)

لیکن بدقسمتی سے وہ اپنی 21 ویں سالگرہ کے دن ٹیسٹ کرکٹ میں ایک گیند بھی نہیں کراسکے بیٹنگ کے دوران ہنری او لنگا کی گیند ہاتھ پر لگنے سے ہڈی ٹوٹ گئی2002 تک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے رہے پھر مایوس ہوکر انگلینڈ چلے گئے جہاں انہوں نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد کاروبار کیا وہ اب نیوزی لینڈ کی مشہور پراپرٹی کمپنی کیمنیجنگ ڈائریکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کے امیر ترین شخص ہیں ان کے کل اثاثے40 ملین امریکی ڈالرز ہیں۔

متعلقہ عنوان :