دبئی میں ٹیلی کام دنیا نے تاریخ رقم کر دی

بدھ 29 اپریل 2015 08:22

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 اپریل۔2015ء)دبئی میں ٹیلی کام دنیا نے تاریخ رقم کر دی، گولڈن نمبر ٹرپل ٹو ٹرپل ٹو، ٹو(2222222) اسی لاکھ دس ہزار درہم میں نیلام ہو گیا۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کی ایک ٹیلی کام کمپنی نے ٹیلی فون نمبر کی نیلامی کے لئے نیلام گھر سجایا،نیلامی میں نمبر ٹرپل ٹو ٹرپل ٹو،ٹو، ایک اماراتی بزنس مین نے دبئی کی تاریخ میں ریکارڈ رقم یعنی اسی لاکھ دس ہزار درہم دے کر خرید لیا۔

اس رقم کی مالیت پاکستانی روپے میں اکیس کروڑ باسٹھ لاکھ ستر ہزار روپے بنتی ہے، جب کہ دوسرا نمبر ٹو ٹرپل زیرو، ٹرپل زیرو (2000000) اکتالیس لاکھ پچاس ہزار درہم میں نیلام ہوا،یہ رقم پاکستانی روپے میں گیارہ کروڑ بیس لاکھ پچاس ہزار روپے بنتی ہے،نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم خیراتی کاموں پر خرچ کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :