کولمبیا ، چکن پاکسز وائرس سے ایک سال سے کم عرصے میں 25افراد ہلاک

بدھ 29 اپریل 2015 08:18

بگوٹا، (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 اپریل۔2015ء)کولمبیا میں چکن پاکسز وائرس سے گزشتہ ایک سال سے کم عرصے میں 25افراد ہلاک ہوئے ہیں ، یہ بات قومی ادارے صحت نے گزشتہ روز بتائی۔

(جاری ہے)

جولائی2014ء میں کولمبیا میں اس بیماری کی شناخت کے بعد سے 180,000 سے زائد ایسے کیسوں کی تصدیق کی گئی ،25افراد ہلاک جبکہ مزید سترہ ہلاکتوں کی ابھی تحقیقات کی جارہی ہیں جو کہ ممکنہ طور پر اسی وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں ، یہ بات انسٹیٹیوٹ کے ڈیٹا میں واضح کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :