لاہور، چڑیا گھر کے اکلوتے زرافے کی ہلاکت پھیپھڑوں میں پانی بھر نے سے ہوئی ،پوسٹمارٹم رپورٹ

بدھ 29 اپریل 2015 08:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 اپریل۔2015ء)گزشتہ دنوں لاہور چڑیا گھر میں مرنے والے قیمتی اور اکلوتے زرافہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ڈائریکٹر چڑیا گھر کو موصول ہوگئی ہے جس میں اس امر کی تصدیق کی گئی ہے کہ زرافے کی ہلاکت کی وجہ پھیپھڑوں میں پانی بھر جانے اور دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

پوسٹ مارٹم رپورٹ کی وصولی کے بعد ڈائریکٹر چڑیا گھر نے تمام جانوروں کے خون کے نمونے حاصل کرکے ان کے ٹیسٹ کروانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :