عمران خان نے خیبرپختونخواہ کے تعلیمی نظام میں تبدیلی کی نویدسنادی

بدھ 29 اپریل 2015 07:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 اپریل۔2015ء)پاکستان تحریک ا نصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ خیبرپختونخواہ میں ہربچے کوتعلیم سے آراستہ کرنے کی پالیسی ہے ،صوبے کے پرائمری سکولوں میں 83فیصدانرولمنٹ ہوچکی ہے ۔

(جاری ہے)

ٹویٹرپراپنے ایک پیغام میں عمران خان نے کہاکہ خیبرپختونخواہ کے تعلیمی نظام میں تبدیلی آگئی ہے ۔صوبے کے پرائمری سکولزمیں انرولمنٹ 83فیصدہوگئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں تعلیمی نظام پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے اورہربچے کوتعلیم سے آراستہ کرنے کی پالیسی ہے

متعلقہ عنوان :