بلجیئم کے فٹبالر کو دوران میچ دل کا دورہ،تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل

بدھ 29 اپریل 2015 08:19

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 اپریل۔2015ء)بلجےئم کے فٹبالر گریگوری مارٹینس گزشتہ رات لوکرن ریزروز کی طرف سے کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے کے بعد ہسپتال میں داخل کرا دئیے گئے جہاں منگل کے روز ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔24سالہ دفاعی کھلاڑی جینک کے خلاف میچ کے 20ویں منٹ میں میدان پر گر پڑے اور انہیں ہسپتال لے جانے سے قبل ایمرجنسی میں طبی امداد دی گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مارٹینس کی زندگی کو بچانے کی کوشش کیلئے انہیں کومہ میں رکھا گیا ہے،ان کے کلب نے ایک بیان میں کہا کہ سپورٹنگ لوکرن کی ہمدردیاں ان کے خاندان کے ساتھ ہیں اور مثبت نتیجے کیلئے پرامید ہیں۔مارٹینس نے اینڈرریچٹ کے ساتھ برسلز میں اپنے کیرےئر کا آغاز کیا،تاہم 2011ء میں بروگس کے ساتھ منسلک ہوگئے اور جنوری2014ء میں لوکرن منتقل ہوئے۔وہ بلجےئم کی قومی یوتھ ٹیموں کی متعدد مرتبہ نمائندگی کرچکے ہیں۔