تمام افرادکوانتہائی قریب سے جسم کے اس حصے میں گولی ماری گئی جہاں بچنامشکل ہے ، پوسٹمارٹم رپورٹ

جمعرات 14 مئی 2015 08:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مئی۔2015ء)سانحہ کراچی کے مقتولین کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں کہاگیاہے کہ تمام افرادکوانتہائی قریب سے جسم کے اس حصے میں گولی ماری گئی جہاں بچنامشکل ہے ،میڈیکل لیگل رپورٹ کے مطابق سانحہ کراچی کے تمام مقتولین کوانتہائی قریب سے گولیاں ماری گئیں اورتمام افرادکوایک ایک گولی ماری گئی ،جسم کے اوپروالے حصے میں گولیاں لگیں ،جہاں گولی لگنے سے بچنامشکل ہوتاہے رپورٹ کے مطابق زیادہ ترمقتولین کے سروں پرگولیاں ماری گئی ہیں