کمال الدین ٹیپو قائمقام چیئرمین پیمراتعینات،نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 14 مئی 2015 08:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مئی۔2015ء)وزارت اطلاعات نے کمال الدین ٹیپوکوقائمقام چیئرمین پیمراتعینات کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ قائمقام چیئرمین پیمراپرویزراٹھورنے اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائرہوچکے ہیں ،جبکہ پیمراکاکوئی مستقل چیئرمین نہیں ہے اوریہ عہدہ عرصہ سے خالی پڑاہے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق گزشتہ روزوزیراعظم نے قائمقام چیئرمین کمال الدین ٹیپوکی تعیناتی کی سمری منظورکرلی ہے اوران کی تعیناتی کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے وہ آج جمعرات کواپنے عہدے کاچارج سنبھالیں گے