نیب راولپنڈی نے مضاربہ سکینڈل کے شریک ملزم محمدولی کوگرفتارکرلیا

جمعرات 14 مئی 2015 08:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مئی۔2015ء)قومی احتساب بیورو(نیب)راولپنڈی نے مضاربہ سکینڈل کے شریک ملزم الصفاپراپرٹی اینڈبلڈرزکے محمدولی ولدمنت ولی کوگرفتارکرلیا۔ملزم پرمضاربہ کیس میں 104ملین روپے کے کرپشن اورعوام کوبڑے پیمانے پر اسلامی سرمایہ کاری کے ذریعے لوٹنے اورفراڈکے الزامات ہیں ۔ مضاربہ کیس کے مرکزی ملزم مفتی ثاقب جوڈیشل ریمانڈپراڈیالہ جیل میں ہیں ۔

(جاری ہے)

مضاربہ فراڈکیس میں کل 70متاثرین ہیں ۔نیب اعلامیہ کے نیب راولپنڈی بیورواس وقت مضاربہ سکینڈل کے اربوں روپے کے 96کیسوں پرتحقیقات کررہاہے ،جن میں سے 8کیس ریفرنس کی سطح پر14کیس تحقیقات ،5انکوائری اور2شکایا ت کی تصدیق اور67شکایات کی سطح پرہیں ۔نیب کواس وقت تک سکینڈل کے متاثرہ افرادکی 33746شکایات موصول ہوئی ہیں ۔نیب نے اس وقت تک 1.734ارب روپے زمین ،املاک ،مکانات ،لگژری گاڑیاں اس بڑے سکینڈل میں بازیاب کی ہیں ۔نیب نے اس میگاسکینڈل میں ا ب تک 32افرادکوگرفتارکیاہے

متعلقہ عنوان :