سانحہ صفور گوٹھ ، حملہ آور تین سے چار ون ٹو فائیو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے،عینی شاہدین ،دہشت گردوں نے 2 بچوں کو چھوڑ دیا،زخمی عینی شاہدین

جمعرات 14 مئی 2015 08:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مئی۔2015ء) کراچی صفورا کوٹھ چورنگی پر دہشت گردی کے واقعہ کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور تین سے چار ون ٹو فائیو موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر آئے ۔ پولیس کی وردی میں ملبوس دو افراد نے بس کو اشارہ کرکے روکا جبکہ واقعہ میں زخمی ایک خاتون کا کہنا تھا کہ پولیس وردی میں ملبوس افراد بس کے اندر گھس گئے سب سمجھے کہ بس میں ڈاکو آئے ہیں ،حملہ آوروں نے دو بچوں کو علیحدہ کرلیا اور حکم ملنے پر کہ سب کو گولیوں سے اڑادو ،انہوں نے سب پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد گاڑی میں حملہ آوروں سے پولیس کی ٹوپیاں اور گولیوں کے خول بھی ملے۔ کراچی میں بس پر دہشت گردانہ کارروائی کے دوران حملہ آوروں نے 2 بچوں کو چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق ایک زخمی عینی شاہدین نے بتایاکہ سکیم 33سے عائشہ منزل کی جانب جارہے تھے کہ کراچی کے علاقے کہ صفورا چورنگی کے قریب نامعلوم دہشت گرد بس میں گھس آئے اور بس میں موجود تمام مسافروں کو اپنے سروں کو نیچے کرنے کا کہا اور ساتھ ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی،زخمی عینی شاہدین نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں نے2 بچوں پر فائرنگ نہیں کی جس سے وہ محفوظ رہے۔

متعلقہ عنوان :