چینی ٹیبل ٹینس کوچ پاکستانی کھلاڑیوں کی کوچنگ کرینگے ، کورین کوچ نے بھاری معاوضہ طلب کیا تھا جو ہم برداشت نہیں کرسکتے اس لئے چینی کوچ کی خدمات حاصل کی ، صدر ٹینس فیڈریشن

جمعرات 14 مئی 2015 08:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مئی۔2015ء) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے ملک میں نئے کھلاڑیوں کی کوچنگ اور سینئر کھلاڑیوں کی تکنیک میں بہتری کے لئے چین کے ٹیبل ٹینس کوچ سے رابطہ کیا ہے جنہوں نے پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی ہے پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے صدر ایس ایم سبطین نے بتایا کہ چین میں ہونے والی عالمی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے دوران انہوں نے کوریا کے کوچ کو پاکستان لانے کی کوشش کی مگر انہوں نے بہت زیادہ معاوضہ طلب کیا جس کی وجہ سے ہمارے لئے ان کی خدمات حاصل کرنا بہت مشکل ہے پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کی سالانہ گرانٹ اتنی نہیں ہے جس کی مدد سے انہیں پاکستان بلایا جاسکے انہوں نے بتایا کہ اس صورتحال کے بعد انہوں نے چین کے سابق تجربہ کار کوچ پاؤ چن سو سے رابط کیا اور ان سے تفصیلی ملاقات کی اور ان سے پاکستانی کھلاڑیوں کی کوچنگ کے لئے درخواست کی جس پر وہ رضا مند ہوگئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :