کراچی ، سانحہ صفورا چورنگی کے بعد کارروا ئیوں میں 2ایرانی ٹارگٹ کلرز سمیت27ملزمان گرفتار

جمعرات 14 مئی 2015 08:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مئی۔2015ء)کراچی میں سانحہ صفورا چورنگی کے بعد پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 2ایرانی ٹارگٹ کلرز سمیت27ملزمان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کی صبح سچل تھانے کی حدود میں نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز حرکت میں آگئی ہے ۔

پولیس نے سپر ہائی وے کے اطراف میں کارروائی کرتے ہوئے 25مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ رینجرز نے نارتھ کراچی سیکٹر 11میں کارروائی کرتے ہوئے دو ایرانی ٹارگٹ کلرز کاظم اور مانی کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ،پولیس کے مطابق ملزمان سے سانحہ صفورا گوٹھ کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :