زمبابوے ، سری لنکا سیریز ، وہاب ریاض نے انگلش کاؤنٹی سرے کی پیشکش کو ٹھکرادی، سرے کاؤنٹی کی جانب سے انگلش ٹی 20کے دو میچز کھیلنے کیلئے انگلینڈ روانہ ہوگئے ، اٹھارہ مئی کو واپس آجائینگے ،قومی ٹیم کی مصروفیات کی وجہ سے معذرت کرلی ، ترجیحی اپنے ملک کیلئے کھیلنا ہے ، اب صرف دو میچز میں سرے کاؤنٹی کی نمائندگی کروں گا ، وہاب ریاض

جمعرات 14 مئی 2015 08:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مئی۔2015ء) عالمی شہرت یافتہ فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے زمبابوے کی اور سری لنکا کی سیریز کی وجہ سے انگلش کاؤنٹی سرے کی جانب سے پورا سیزن کھیلنے کی پیشکش کو ٹھکرادیا تاہم سرے کاؤنٹی کی جانب سے انگلش ٹی 20کے دو میچز کھیلنے کیلئے انگلینڈ روانہ ہوگئے ہیں ۔ وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ سری لنکا ، انگلینڈ اور بھارت کی سیریز پر توجہ مرکوز ہے تینوں اہم سیریز میں میچ وننگ کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں یہ سیریز میرے کیریئر میں اہم سنگ میل ثابت ہوسکتی ہے خواہش ہے کہ اپنی بولنگ سے بھارت کیخلاف قومی ٹیم کو فتح دلاؤ۔

انہوں نے کہا کہ سرے کاؤنٹی چاہتی تھی میں پورا سیزن کھیلوں ، وقار یونس ، ثقلین مشتاق ، اظہر محمود اور انتخاب عالم سمیت کئی پاکستانی کھلاڑی سرے کاؤنٹی کی نمائندگی کرچکے ہیں لیکن میں نے قومی ٹیم کی مصروفیات کی وجہ سے معذرت کرلی ہے اب صرف دو میچز میں سرے کاؤنٹی کی نمائندگی کروں گا ۔

(جاری ہے)

۔وہاب ریاض فیصل آباد کے سپر ایٹ ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاہور لائنز کی بھی نمائندگی نہیں کرسکے گے بنگلہ دیش کے گرم موسم میں مشکل اور تھکا دینے والی سیریز کھیلنے کے بعد فاسٹ باؤلر لاہور سے براستہ دبئی ، لندن روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ سرے کاؤنٹی کی جانب سے انگلش ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں دو میچ کھیلیں گے اور اٹھارہ مئی کو زمبابوے کی سیریز میں شرکت کے لئے وطن واپس آئینگے

متعلقہ عنوان :