افغانستان، کابل میں غیر ملکیوں میں مقبول مہمان خانے پر مسلح حملہ

جمعرات 14 مئی 2015 09:08

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مئی۔2015ء) افغان دارالحکومت کابل میں نامعلوم مسلح افراد نے غیر ملکیوں میں مقبول ایک مہمان خانے پر دھاوا بول دیا۔ افغان سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کو ہونے والے حملے کے دوران متعدد افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ ایک سینئر سیکورٹی افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ تین سے چار مسلح افراد شام کو پارک پیلس گیسٹ ہاوٴس میں داخل ہو گئے، جس کے بعد سیکورٹی فورسز حرکت میں آ گئیں۔

(جاری ہے)

جائے وقوعہ پر موجود کابل پولیس چیف عبدالرحمان رحیمی نے بتایا کہ مہمان خانے سے فائرنگ کی آوازیں آ رہی ہیں۔ابھی تک کسی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ خیال رہے کہ طالبان اس سے پہلے کابل کے مختلف مہمان خانوں پر حملے کر چکے ہیں۔اس سے پہلے بدھ کو مسلح افراد نے صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ میں ایک سرکاری کمپاوٴنڈ پر حملہ کرتے ہوئے 12 افراد کو ہلاک جبکہ اتنے ہی افراد کو زخمی کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :