رات بارہ بجے تک بٹھائیں تیارہیں ،صبح جلدی نہیں اٹھ سکتے،سینیٹرسعیدمندوخیل کی سینٹ اوقات کار میں ریلیف کی درخواست ،چیئرمین سینٹ رضاربانی سمیت تمام اراکین کے قہقے

جمعرات 14 مئی 2015 08:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مئی۔2015ء)چیئرمین سینٹ رضاربانی سے سینیٹرسعیدمندوخیل نے سینٹ اوقات میں ریلیف بارے درخواست کی ہے کہ چیئرمین سینٹ اگررات کے بارہ بجے تک بٹھائیں توتیارہیں لیکن صبح جلدی نہیں اٹھ سکتے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روزچیئرمین سینٹ رضاربانی سے سینیٹرسعیدمندوخیل نے سینٹ اوقات میں ریلیف کیلئے درخواست کی اگررضاربانی رات کے بارہ بجے تک سینٹ میں بٹھائیں توتیارہیں لیکن خداراصبح جلدی نہ اٹھائیں ،جس پررضاربانی سمیت تمام اراکین سینٹ میں قہقے لگانے لگے