عراق میں سکیورٹی اور استحکام کیلئے بھرپور تعاون جاری رکھیں گے‘ حسن روحانی،یمن میں کشیدگی کے خاتمے اور حقیقی سیز فائر کے حامی ہیں‘ عراق صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

جمعرات 14 مئی 2015 09:16

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مئی۔2015ء) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ عراق میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھرپور معاونت کی جائے گی جبکہ یمن میں حقیقی جنگ بندی کے حامی ہیں۔ غیر ملی خبررساں ادارے کے مطابق ملکی دورے پر آئے ہوئے عراقی صدر فواد معصوم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسن روحانی نے کہا کہ عراق کی سلامتی اور استحکام ہمارے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عراق کی سکیورٹی کو اپنی سکیورٹی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ملک کی سکیورٹی اور استحکام کیلئے عراقی عوام اور حکومت کو بھرپور تعاون فراہم کرین گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کبھی بھی اپنے ہمسایہ ممالک میں بیرونی مداخلت اور انہیں تقسیم کرنیکی کسی سازش کو برداشت نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ داعش صرف عراق کی سکیورٹی کیلئے نہیں بلکہ خطے بھر کیلئے سنگین خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک دہشت گردی کے ایشو کو بہت ہی سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم یمن میں بھی کشیدگی کے خاتمے کیلئے حقیقی سیز فائر کے خواہاں ہیں اور فریقین کو اس حوالے سے ہر طرح کی معاونت فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ اس موقع پر عراقی صدر کا کہنا تھاکہ عراق اور ایران کے درمیان مذہبی‘ سیاسی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں۔ جبکہ ہماپنے برادر اسلامی ملک کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے ممکنہ اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون بھی بلند ترین سطح پرہے جبکہ مستقبل میں اس تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :