تہمینہ دولتانہ اور بہن بھائیوں میں جائیدار کی تقسیم پر اختلافات ‘ فریقین کا قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

جمعرات 14 مئی 2015 08:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مئی۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کی رہنما وممبر قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ اور انکے بہن بھائیوں میں وارثی جائیدار کی تقسیم پر اختلافات کا شکار ہونے پر فریقین کا قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تہمینہ دولتانہ نے خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والدہ انکے ساتھ مقیم ہیں ان کی دیکھ بھال میں ہی کرتی ہوں۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے ان کی طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال میں چیک اپ کیلئے لے گئی ۔ انہوں نے کہا جائیداد والد مرحوم کی وصیت اور والدہ کی مرضی کے مطابق تقسیم ہوگی جبکہ عمران دولتانہ کا کہنا تھا کہ جائیدار کو گارڈین قانونی طور پر میرا حق ہے۔ جو خاندانی اختلافات کے باعث عدالت سے رجوع کیا ہے۔ بیگم عفیہ دولتانہ نے کہا کہ میرے لیے بچے سب برابر ہیں۔ میری زندگی میں کوئی ایک قابض ہونے کا نہیں سوچ سکتا۔ طبیعت کبھی کبھار خراب ہوجاتی ہے لیکن خاندان کی سربراہ میں ہوں کوئی زور زبردستی کرنے کی کوشش نہ کرے۔